ماں,شوہر اور بیوی | Best Urdu Storys

بیوی بار بار ماں پر الزام لگائے جا رہی تھی .

اور

شوہر بار بار اسکو اپنی حد میں

رہنے کی کہہ رہا تھا

لیکن بیوی چپ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی

بار بار زور زور سے چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ

“اس نے انگوٹھی ٹیبل پر ہی رکھی تھی

اور تمهارےاور میرے علاوہ اس کمرے میں کوئی نہیں آیا

انگوٹھی ہو نا ہو ماں جی نے ہی اٹھائی ہے.

بات جب شوہر کی برداشت سے باہر ہو گئی تو

اس نے بیوی کے گال پر ایک زور دار طمانچہ دےمارا اب

تین ماہ پہلے ہی تو شادی ہوئی تھی.

بیوی سے طمانچہ برداشت نہیں ہوا وہ گھر چھوڑ کر جانے لگی

اور جاتے جاتے شوہر سے ایک سوال پوچھا

کہ تمھیں اپنی ماں پر اتنا یقین کیوں ہے .. ؟؟

تب شوہر نے جو جواب دیا

اس جواب کو سن کر

دروازے کے پیچھے کھڑی ماں نے سنا

تو

اس کا دل بھر آیا

شوہر نے بیوی کو بتایا کہ

“جب وہ چھوٹا تھا تب اس کے والد گزر گئے

.

ماں محلے کے گھروں میں جھاڑو پوچھا لگا کر جو کما پاتی تھی

اس سے ایک وقت کا کھانا آتا تھا

ماں ایک پلیٹ میں مجھے روٹی دیتی تھی

اور

خالی ٹوکری ڈھک كر رکھ دیتی تھی

اور

کہتی تھی

میری روٹیاں اس ٹوکری میں ہے بیٹا تو کھا لے

میں نے بھی ہمیشہ آدھی روٹی کھا کر کہہ دیتا تھا

کہ ماں میرا پیٹ بھر گیا ہے

مجھے اور نہیں کھانا ہے

ماں نے مجھے میری جھوٹی آدھی روٹی کھا کر مجھے پالا پوسا اور بڑا کیا ہے

آج میں نے دو روٹی کمانے کے قابل ہوا ہوں

لیکن یہ کیسے بھول سکتا ہوں کہ ماں نے عمر کے اس حصے پر اپنی خواہشات کو مارا ہے،

.

وہ ماں آج عمر کے اس حصے پر کیسے انگوٹھی کی بھوکی ہو گی …

.یہ میں سوچ بھی نہیں سکتا

آپ تو تین ماہ سے میرے ساتھ ہو

میں نے تو ماں کی تپسیا کو گزشتہ پچیس سالوں سے دیکھا ہے ..

.یہ سن کر ماں کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے

وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ بیٹا اس کی آدھی روٹی کا قرض چکا رہا ہے یا وہ بیٹے کی آدھی روٹی کا قرض.

اورسبق اموز پوسٹس کے لیے میری پروفائل وزٹ کریں !
شکریہ!

Advertisements
This entry was posted in Best Urdu Storys, Urdu Adab and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s